جنرل بپن راوت کی مو ت کے بعد بھارت کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، فوجی طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی(پی این آئی) بھارتی ریاست بہار میں بھارتی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا تاہم پائلٹس نے ایمرجنسی چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے تاہم انہیں کچھ معمولی چوٹیں آئیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے تھے۔

طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں میں آ گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی تیکنیکی مسائل کے باعث دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اور ناکامی پر جہاز سے کود کر جان بچائی۔بھارتی فوج نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close