امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارت کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، صدارت کے لئے ان فٹ قرار

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارت کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا امریکی میڈیا نے صدر کے آئس کریم کھانے پہ انہیں صدارت کے لئے ان فٹ قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بائیڈن مخالف میڈیا سینیٹرز اور ارکان کانگریس بھی میدان میں آگئے اور بائیڈن کی اس اس حرکت پہ انہیں آڑے ہاتھوں لیا ، ریاست ٹینیسی سے سینیٹر بلیک برن نے کہا کہ وہاں روس یو کرین میں جنگ کو سوچ رہا اور ہمارے صدر آئس کریم کھا رہے ہیں ، انہیں پتہ ہی

نہی کہ ان کے ارد گرد ہو کیا رہا ہے۔اس دلچسپ سیاسی مخالفت کی گونج اس وقت میڈیا کی زینت بنی جب گزشتہ روز صدر بائیڈن جنہیں آئس کریم پسند ہے ، واشنگٹن کے ایک آئس کریم پارلر پہنچ گئے وہاں سے آئس کریم خریدی اور عملے کے ساتھ سیلفی لی۔امریکی میڈیا اور اخبارات میں اس واقع کو لے کر طوفان مچا دیا، ٹی وی شوز میں انہیں لاپرواہ اور غیر سنجیدہ صدر قرار دیا گیا۔کئی ایک اپوزیشن ارکان نے صدر کے دماغی توازن کے علاج کا مشورہ دے دیا بائیڈن مخالف ایک نیوز چینل کے

بڑے اینکر نے انہیں صدارت کے لئے ہی ان فٹ وارد دے دیا۔ اینکر نے کہا کہ ملک کی دوڑ بھاگ ایسے شخص کے ہاتھوں میں ہے جو یہ نہی جانتا کہ امریکہ اور دنیا پہ جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں اور ان حالات سے نمٹنے کے بجائے ہمارے کمانڈر ان چیف آئس کریم پارلر میں مزے اڑا رہے ہیں۔امریکی عوام نے ایک سادہ اور عام سی بات کو لے کر دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ملک اور سب سے بڑی میڈیا انڈسٹری میں اس طرز کی رپورٹنگ کی شدید مذمت بھی کی ہے اور کہا ہے کہ مخالفت برائے مخالفت میں آپ کس حد تک جا سکتے ہیں اس کا اندازہ اب ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close