امریکا نے اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

کیف(پی این آئی)امریکی شہری متحدہ عرب امارات کے سفر سے گریز کریں ، امریکا نے ایک بار پھر اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ایڈوائزیری میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر ڈرون اور میزائل حملہ ہوسکتا ہے، امریکی شہری امارات کے سفر سے گریز کریں۔اس سے قبل یوکرین میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کی سیکیورٹی صورتحال غیر متوقع ہے۔یوکرین کی سیکیورٹی صورتحال کسی وقت بھی خراب ہوسکتی ہے لہذا امریکی شہری یوکرین سے جانے پر غور کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close