ریاض میں شہریوں کو اسلحہ لہرا کر دھمکانے والا نبوت کا جھوٹا دعویدار گرفتار

ریاض (این این آئی)ریاض پولیس نے نبوت کاجھوٹا دعوی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مذکورہ شخص کو ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں مذکورہ شخص نے نبوت کا دعوی کیا اور سکیورٹی اہلکاروں کو برا بھلا کہتا رہا۔ریاض پولیس نے کہا کہ گرفتار شدہ شخص نے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور راہ گیروں کو اسلحہ کے زور پر ڈرایا ہے۔پولیس نے کہا کہ جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس وقت وہ غیر طبعی حالت میں تھا۔مذکورہ شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close