امریکیوں کو یو اے ای کا سفر کرنے سے روک دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

واشنگٹن(پی این آئی)امریکہ نے ایک بار پھر اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات سفرنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ایڈوائزیری میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات پرڈرون اور میزائل حملہ ہو سکتا ہے، امریکی شہری امارات سفر سے گریز کریں۔یاد رہے چند روز قبل ابوظہبی پر حوثیوں نے ڈرون حملہ کیا تھا۔

ابوظہبی پولیس کے مطابق ڈرون حملے کے باعث صنعتی علاقےمیں ایندھن لے جانے والے 3 ٹینکرپھٹ گئے، جبکہ ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعمیراتی مقام پرآگ بھڑک اٹھی۔ سعودی اتحادی فوج کا کہنا تھا کہ صنعا ہوائی اڈے سے بارود سے بھرے ڈرونز کی ایک بڑی تعداد کو لانچ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close