اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، سعودی حکومت نے تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں میں ایک بار پھر مفت توسیع کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کرونا وباء کی پابندیوں کے باعث واپس مملکت نہ ہونیوالے تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں میں ایک بار پھر مفت توسیع کا اعلان کیا ہے ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سفری پابندی والے ممالک میں موجود سعودی اقامہ ہولڈرز کے اقامے اور ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 31 مارچ 2022 تک مفت توسیع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں اقامہ قوانین کے مطابق وہ غیرملکی کارکن جو اپنے اہل خانہ کہ ہمراہ مملکت میں مقیم ہیں ان کے ہرفرد خانہ کے لیے ماہانہ 400 ریال کی فیس عائد کی جاتی ہے۔اس فیس کو عربی میں رسوم المرافقین کہا جاتا ہے، یہ فیس ادا کرنا لازمی ہے، فیس ادا کیے بغیر اقامہ تجدید نہیں کرایا جاسکتا۔رواں برس سعودی حکومت کی جانب سے اقامہ کی مدت میں اختیاری تجدید کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت اقامہ سہ ماہی وششماہی بنیاد پر بھی تجدید کرایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں