لڑکی نے بوائے فرینڈ کی جان بچانے کیلئے اسے اپنا گردہ دیا لیکن لڑکے نے ٹھیک ہوتے ہی لڑکی کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گردے کی بیماری کا شکار لڑکی نے اپنی جان بچانے کیلئے اپنا گردہ عطیہ کر دیا لیکن لڑکے نےلڑکی کو دھوکہ دے گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی 30سالہ کولن لی نامی خاتون نے حال ہی میں ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی ۔ اس کا کہنا تھا کہ میرے بوائے فرینڈ کو گردہ کا عارضہ لاحق تھاجس کے باعث اس کے ڈائیلیسز چل رہے تھے اور اس کی دن بدن صحت خراب ہوتی جارہی تھی ۔ ڈاکٹرز نے اسے گردے ٹرانسپلانٹ کرنے کا مشورہ دیا ۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ میرا خوش قسمتی کیساتھ اس کیساتھ خون میچ کر گیا اور اسے بچانے کیلئے اپنا گردہ عطیہ کیا جب آپریشن کامیاب ہو گیا تو بوائے فرینڈ نے یہ الزام عائد کر کے بریک اپ کر دیا کہ کہ میں محض خود کو اچھا ثابت کرنے کیلئے گردہ عطیہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close