6.6 شدت کا خوفناک زلزلہ۔۔کتنے افراد زخمی ہوگئے؟ لوگوں میں خوف و ہراس چھا گیا

ٹوکیو(پی این آئی)جنوب مغربی جاپان میں 6.6 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلہ کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق ملک کے چار اہم جزیروں کے جنوب میں واقع کیوشو کے ساحل پر ہفتہ کی صبح 1:08 بجے پر زلزلے آیا جس کی گہرائی 45 کلومیٹر تھی ۔

تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ایجنسی نے کہا کہ جاپان کے زلزلے کی شدت کے پیمانے پر 5+ کی پیمائش کی گئی، جس کی زیادہ سے زیادہ شدت 7 ہے۔یومیوری اخبار نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ قریبی علاقوں میں 13 افراد زخمی ہوئے، جن میں دو افراد بھی شامل ہیں جنہیں شدید چوٹیں آئیں۔عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے کہا کہ عمارتوں، پانی کے پائپوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کی متعدد رپورٹوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔العریبہ ٹی وی چینل کی جانب سے ٹویٹر پر جاپان میں گزشتہ روز آنے والے 6۔6 شدت کے زلزلے کے مناظر کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے ۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمروں میں پڑی ہر چیز بری طری اپنی جگہ پر لڑکھڑا اور گر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close