یا اللہ خیر! رات گئے دھماکہ، 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ہرات (پی این آئی) رات گئے دھماکہ، 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی۔۔۔ پڑوسی ملک افغانستان کے صوبہ ہرات کے صدر مقام ہرات میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ ہرات کے بارہویں پولیس ضلع میں ہوا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار خواتین بھی جان سے گئیں۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close