نئی دہلی(پی این آئی) بھارتی حکومت نے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعوے دار ملک بھارت صحافت سے خوفزدہ ہوگیا، مظلوم نہتے کشمیریوں کی آواز بننے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے پر 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بلاک کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جن یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا ہے ان میں پاکستانی صحافیوں کے چینلز بھی شامل ہیں۔بھارت کی وزارت اطلاعات
و نشریات نے ایک پریس کانفرنس میں یوٹیوب چینلز پر پابندی کا اعلان کیا، جن یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کی ویڈیوز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ دو ٹویٹر، دو انسٹاگرام، دو ویب سائٹس اور فیس بک اکائونٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ ان اکائونٹس کا تعلق پاکستان سے ہے جن پر بھارت مخالف خبروں کی تشہیر کی جاتی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی 20 یوٹیوب چینلز کو اسی طرح کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں