لندن(این این آئی)بیلجئین نژاد برطانوی نوعمر پائلٹ زاراتنہا دنیا کا چکر لگانے والی کم عمرترین خاتون بن گئیں،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 19 سالہ زارا رتھر فورڈ کا سفر 18 اگست 2021 کو بیلجیئم کے شہر کورٹریج سے شروع ہواجو 20 جنوری 2022 کو ختم ہو ا، اس دوران انہوں نے 5 براعظموں میں سفر کیا جس میں انہوں نے 60 سے زائد بار اسٹاپ بھی کیا۔زارا نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے 32ہزار میل پرواز کا چیلنج مکمل کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سفر میں نے تین ماہ میں مکمل کرنا تھا لیکن موسم کی خرابی نے سفر میں تاخیر کی۔نوعمر پائلٹ کا کہنا تھا کہ اس سفر میں سب سے مشکل حصہ سائبیریا کے اوپر سے گزرنا تھا کیونکہ وہ بہت سرد علاقہ تھا، اگر وہاں انجن رک جاتا ہے تو ریسکیو کرنے میں کئی گھنٹے لگ جاتے ۔زارا نے کہا کہ میں لوگوں کو اپنے تجربات کے بارے میں بتانے اور لوگوں کو زندگی میں کچھ منفرد کرنے پر زور دوں گی ، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ یہ ضرور کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں