نیویارک اور لندن پر ایٹمی حملہ کرنے کی دھمکی، بڑے ملک نے امریکا و برطانیہ کو وارننگ دیدی

ماسکو (پی این آئی) روس کے سیاستدانوں اور سرکاری میڈیا کی جانب سے ایٹمی جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ کے شہر نیو یارک اور برطانوی دارالحکومت لندن مکمل طور پر تباہ ہوجائیں گے۔ڈیلی سٹار کے مطابق روس کے قوم پرست سیاستدان ولادی میر زرنووسکی نے کہا ہے کہ جنگ ہو کر رہے گی جس کے نتیجے میں نیو یارک، لندن ، وارسا، کیف، ریگا اور ٹالینن تباہ ہوجائیں گے۔

روس کی لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے لیڈر ولادی میر زرنووسکی اگرچہ حکومت کا حصہ نہیں ہیں تاہم انہوں نے یہ بیان سرکاری ٹیلی ویژن پر دیا ہے۔زرنووسکی نے مزید کہا ” اب آخری پارٹی چل رہی ہے، لیکن انسانیت اور یورپ کیلئے بڑا سانحہ ظہور پذیر ہونے والا ہے۔ صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے طاقت کا استعمال، یورپ میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد کروڑوں میں ہوگی اور ان کی گنتی کیلئے بھی وقت نہیں ہوگا۔ نیو یارک بھاگنا بند کرو کیونکہ جلد ہی یہ شہر کرہ ارض پر موجود ہی نہیں ہوگا۔ “

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close