اسلام آباد(پی این آئی)15 جنوری 2022 کو دنیا کے سب سے بڑے اور گہرے سمندر بحرالکاہل میں ہونگا تونگا آتش فشانی جزیرے کے پاس سمندر کی تہہ میں موجود آتش فشاں انتہائی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پیدا ہونے والی سونامی کی دیوقامت لہروں نے ساحلوں کا رخ کیا نیوزی لینڈ امریکہ تونگا پیرو اور چلی سمیت مختلف علاقوں میں سونامی کی تباہ کاری کی رپورٹس مل رہی ہیں۔
اس سے نکلنے والی راکھ اور بھاپ دھواں میلوں تک آسمان کی بلندیوں تک پھیل گیا دھماکے کی آواز سینکڑوں میل دور تک سنی گئی دھماکے سے پیدا ہونے والے شاک ویو سے ایٹماسفیئر پریشر کی تبدیلی 13 ہزار کلومیٹر دور پاکستان میں بھی محسوس کی گئی کراچی سے یاسر بھائی کے ویدر اسٹیشن کا سکرین شاٹ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں