سازش یا حادثہ، بھارتی جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کریش کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ سامنے آگئی

نئی دہلی(پی این آئی) بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ موسم میں غیرمتوقع تبدیلی اس حادثے کا سبب بنی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اچانک موسم تبدیل ہونے سے ہیلی کاپٹر بادلوں میں چلا گیا اور پائلٹ کے کنٹرول میں نہ رہا۔قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کسی تکنیکی خرابی یا پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے حادثے سے دوچار ہوا تاہم ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ان مفروضوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گزشتہ ماہ پیش آیا تھا جس میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14لقمہ اجل بن گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close