اسلام آباد (پی این آئی)دنیاکے پہلے ائیر کنڈیشنڈ شہر کا حیران کن پلان سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ائیر کنڈیشنڈمالز ، گھر اور دفاتر کے بعد اب شہر کا منصوبہ پیش کر دیا ۔ اسٹارٹ اپ پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المتوم کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ 48 ملین
مربع فٹ پر مشتمل علاقے میں ایک ایسا شہر بنائیں گے جو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہوگا۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس شہر میں مالز، تفریح اور انڈور تھیم پارک سمیت زندگی کی تمام سہولیات میسر ہونگی ۔ گزشتہ اتوار انہوں اس منصوبے کا اعلان کیا اور اس شہر کو ’’مال آف دی ورلڈ ‘‘کا نام دیا ہے ۔ یہ دنیا کا پہلا درجہ حرارت کنٹرول کیا گیا میٹرو پولین سٹی ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں