اسلام آباد (پی این آئی )اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرنے والے وسیم رضوی عرف جتندر تیاگی کو اسلام کے بارے میں نامناسب کلمات ادا کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایک اجتماع میں جتندر تیاگی نے اسلام سے متعلق نامناسب الفاظ کہے جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا انہیں اترا کھنڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے واضح رہے کہ ہندو مذہب اپنانے والے وسیم رضوی پر بھارت میں مسلمانوں کو جان سے مارنے کیلئے
پارٹی ارکان کو اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو رہنماں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر سامنے آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔خیال رہے کہ کہ 17 اور 19 دسمبر 2021ءکے درمیان بھارتی شہر ہردوار میں ہندوتوا جماعت کے رہنماں کی جانب سے مسلمانوں کو جان سے مارنے کیلئے پارٹی ارکان کو اکسانے اور مشتعل کرنے کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔
پولیس کے مطابق فی الحال کوئی گرفتاری نہیں کی گئی تاہم ہندو مذہب اپنانے والے وسیم رضوی جن کا نام اب جتیندر نارائن تیاگی ہے ان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ۔پولیس نے کہا ہے کہ جتیندر نارائن اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مذہبی گروہوں کے درمیان نفرت کو فروغ دینیکے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں