وزارت مذہبی امور نے اس سال حج کے خواہشمندوں کے لیے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اس سال حج ہو گا کہ نہیں اور اگر ہو گا تو کن لوگوں کو اجازت دی جائے گی، اس سلسلے میں سعودی حج حکام نے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا۔ لیکن پاکستان میں بعض افراد اور اداروں نے سادہ لوح مسلمانوں سے رقم وصول کر کے حج کے نام پر بکنگ شروع کر رکھی ہے۔ اس جعلی حج بکنگ کی شکایات ملنے پر وزارت مذہبی امور نے تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام حج 2022 کی بکنگ کیلئے کسی کو پیسے مت دیں۔

وزارت مذہبی امور کے حکام نے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ ابھی حج پالیسی کا نہ تو اعلان ہوا ہے اور نہ ہی کسی کو حج بکنگ کی اجازت ہے۔ جب تک حج پالیسی 2022ء کا اعلان نہ ہو کسی ٹور آپریٹر یا کسی ایجنٹ کو کسی بھی شخص سے رقم جمع کرنے یا پاسپورٹ جمع کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے مطابق اگر کوئی فرد یا کمپنی یہ تقاضا کرے تو فوراً وزارت مذہبی امور کو اطلاع دی جائے تاکہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close