خاتون پولیس اہلکار کا مرد سے ٹراؤزر صاف کرانے اور اسے تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی)بھارت میں ایک خاتون پولیس اہلکار کی جانب سے مرد سے اپنا ٹراؤزر صاف کرانے اور اسے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے ریوا میں اس وقت پیش آیا جب ایک شخص اپنی موٹر سائیکل کو ریورس کر رہا تھا تو مٹی خاتون پولیس اہلکار کے ٹراؤز پر چپک گئی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خاتون پولیس اہلکار

کے ٹراؤزر پر مٹی لگنے کی ویڈیو تو سامنے نہیں آ سکی لیکن متعلقہ شخص کی جانب سے خاتون پولیس اہلکار کے ٹراؤزر پر لگی مٹی کو صاف کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعلقہ شخص لال رنگ کے کپڑے سے خاتون کا ٹراؤزر صاف کر رہا ہے اور خاتون پولیس اہلکار جس کا چہرہ سفید اسکارف سے ڈھکا ہوا ہے وہ اس شخص کو تھپڑ مار کر روانہ ہو جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close