یا اللہ خیر! سکول کے باہر خوفناک دھماکہ، کتنے طلبہ جاں بحق ہو گئے؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

جلال آباد (پی این آئی) یا اللہ خیر! سکول کے باہر خوفناک دھماکہ، کتنے طلبہ جاں بحق ہو گئے؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی۔۔ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ایک سکول کے باہر ہونے والے دھماکے میں نو طلبہ جان کی بازی ہار گئے۔افغان حکام کے مطابق دھماکہ پاکستان کے قریبی سرحدی ضلع لولا پور کے گاؤں میں ہوا جہاں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والا ایک ٹھیلہ ایک پرانے مارٹر گولے سے ٹکراگیا۔

اس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا جس میں سکول کے نو طلبہ جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔گورنر ننگر ہار کے مطابق زخمی طلبہ کو صوبائی دارالحکومت ننگر ہار کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close