ایران پر حملے کی آزادی، اسرائیل کی ایک بار پھر بڑی دھمکی، دنیا بھر میں ہلچل مچا دی

تل ابیب(پی این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران سے ہوئے کسی بھی جوہری معاہدے کا پابند نہیں اور اپنے دشمن کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے آزاد ہے۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ ہم ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات پر سنجیدگی سے نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں صفحات پر کچھ بھی لکھ دیا جائے اسرائیل کے سامنے اس کی کوئی حیثیت نہیں، وہ جب چاہے جہاں چاہے آزادانہ کارروائی کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں