کورونا کے خوف سے خاتون نے بچے سمیت زہر پی لیا

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خوف سے ایک خاندان کے تین افراد نے زہر پی لیا جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹے کی موت ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کی ریاستتامل ناڈو میں لکشمی نامی خاتون کے شوہر کی دسمبر میں موت واقع ہوگئی تھی، ابھی وہ اور ان کا خاندان اسی صدمے میں تھا کہ خاتون سمیت ان کے اہلخانہ کے دیگر افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکشمی کی 23 سالہ بیٹی، اس کے تین سالہ بیٹے سمیت

دیگر افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔کورونا وائرس کے خوف سے اس خاندان نے زہر پی لیا جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا تین سالہ بیٹا ہلاک ہوگیا جبکہ گھر کے دیگر افراد بچ گئے۔اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خاندان کو کورونا وائرس اور اس کے نتائج کا خدشہ تھا اس لیے انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور طبی امداد حاصل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close