رات گئے دھماکہ، سیکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں، افسوسناک خبر آگئی

انقرہ (پی این آئی) شام اور ترکی کی سرحد پر ہونے والے دھماکے میں ترکی کے تین فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرحدی قصبے اقچا قلعہ میں آئی ای ڈی کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

زخمی فوجی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترک وزارت دفاع کے مطابق فوجیوں پر یہ حملہ شام کی دہشت گرد تنظیم کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جوابی کارروائی میں ترک سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close