پورا پہاڑ ہی سیاحوں پر آگرا، 20زخمی جبکہ کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

برازیلیا(پی این آئی) ایک اور افسوسناک خبر، پورا پہاڑ ہی سیاحوں پر آگرا، 20زخمی جبکہ کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ افسوسناک خبر آگئی۔۔۔ برازیل میں پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے مشہور سیاحتی مقام پر پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر آن گرا جس کے نتیجے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے، واقعے میں 20 سیاح لاپتہ بھی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے آبشار کے ساتھ پہاڑی حصے کو خستہ حال قرار دیا تھا لیکن سیاحوں کوگھمانے والے گائیڈز نے مبینہ طور پر ہدایات کو نظر انداز کیا اور انہیں اس طرف لے آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close