ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار چھٹی تبدیل کردی گئی، پہلی بار جمعہ کو سکول اور کئی دفاتر کھلے رہے، آئندہ سے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ طور پر چھٹی ہوا کرے گی۔سماء نیوز کے مطابق کچھ مقامی افراد کو اس تبدیلی پر اعتراض ہے تاہم کچھ نے اسے تسلیم کرلیا ہے۔ امارات میں پہلی بار جمعہ کے روز کچھ سکول اور ادارے کھلے رہے۔
دیگر خلیجی ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات میں جمعہ ہمیشہ سے چھٹی کا دن ہوتا ہے اور ملک میں 2006ء تک جمعرات اور جمعہ کو ہفتہ وار چھٹیاں ہوتی تھیں۔سرکاری اداروں کے لیے ہفتہ وار چھٹی کے دن تبدیل کرنے کا اعلان متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دسمبر میں کیا تھا، فیصلہ کیا گیا تھا کہ حکومتی ادارے اور اسکول ہفتے میں ساڑھے 4 دن کھلے رہیں گے، یعنی پیر تا جمعرات مکمل کام ہوگا جبکہ جمعہ کو 12 بجے کے بعد کام بند کرکے نماز کیلئے جایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں