کورونا میں مسجدِ نبوی ﷺ کی چھت نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

ریاض (پی این آئی)سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجدِ نبوی ﷺ کی چھت نمازیوں کے لیے کھول دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے بتایاکہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے اور نمازیوں کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب کے اسکولوں میں 10 روز کی چھٹی کے بعد مسجدِ نبویﷺ میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں