ہنگامی صورتحال نافذ، انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی

نور سلطان (پی این آئی ) ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ، انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔۔ قازقستان میں مظاہرے تیسرے روز بھی جاری ہیں جن کے باعث ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی سروس معطل کر دی گئی ۔نجی ٹی وی نے خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ قازقستان میں الماتی مین سکوائر پر فورسز اور سینکڑوں مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔

الماتے شہر کے بعد دارالحکومت نورسلطان میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق شدید اور پرتشدد عوامی احتجاج کے بعد صدر نے حکومت کو برطرف کردیا تھا جبکہ جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔خبر ایجنسی کے مطابق روس قازق صدر کی درخواست پر اپنی فوج قازقستان بھجوائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close