نوجوت سنگھ سدھو آئی ایس آئی کے آلہ کار نکلے؟ بھارت میں ہلچل مچ گئی

نئی دہلی(پی این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری ترن چگھ نے نوجوت سنگھ سدھو اور وزیراعلیٰ پنجاب چرن جیت سنگھ چنی پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا آلہ کار ہونے کا الزام عائد کر دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ترن چگھ نے پنجاب میں کانگریس کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سرکار کا وزیراعظم مودی کو ریاست میں آنے سے روکنا شرمناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو اور وزیراعلیٰ پنجاب دونوں آئی ایس آئی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور انہوں نے وزیرعظم مودی کے لیے سکیورٹی تھریٹ کی منصوبہ بندی کی تاکہ وزیراعظم مودی فیروز پور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے لیے پنجاب نہ آ سکیں۔یہ دونوں ملک دشمن طاقتوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور آئی ایس آئی کی دھن پر رقص کر رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پنجاب کے لوگ جاگ جائیں اور ان دونوں کے منصوبوں کو ناکام بنا ڈالیں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close