قازقستان ،صدر نے’’نا اہل حکومت‘‘ کو فارغ کردیا

اسلام آباد (پی این آئی )قازقستان کےصدر نے’’نا اہل حکومت‘‘ کو فارغ کردیا ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرملک پُرتشدد احتجاج کی لپیٹ میں تھا۔ تفصیلات کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت ملک میں پرتشدد احتجاج کے بعد حکومت کو فارغ کردیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق حکومت تحلیل کرنے سے متعلق حکم نامےکا اطلاق فوری طورپرہوگا۔ صدارتی حکم نامے کے مطابق نائب وزیراعظم علیخان سمیلوف نگران سیٹ اپ کی سربراہی کریں گے۔ واضح رہے کہ پُرتشدد ہنگاموں کے باعث صدر نے گزشتہ شب الماتے اور منگیستو ریجن میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں سمیت متعدد املاک کو نذرِآتش کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close