جدہ (پی این آئی) سعودی عرب میں حج اور عمرے کا انتظام کرنے والے سعودی حکام نے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کر دی ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزارت حج وعمرہ سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ اب ایک عمرے کے بعد 10 روز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 10روز سے کم وقفے پر عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام نے یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں