ایران کو دھمکیاں دینی مہنگی پڑ گئی، اسرائیلی فوج کو شدید دھچکا لگ گیا، بڑا نقصان ہو گیا

تل ابیب (پی این آئی) اسرائیلی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس بوگیا ،ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والا شخص ایک فضائی مبصر تھا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے حادثے کے بعد تمام تربیتی پروازوں کو معطل کردیا ہے اور بحریہ کے پینتھر ہیلی کاپٹر کے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close