15دن کیلئے پورا ملک بند، حکومت نے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا

بارسلونا(پی این آئی)ہسپانوی صوبہ کاتالونیا میں کورونا کی نئی لہر کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رات کا کرفیو اور پابندیاں مزید 15 دن رہیں گی ، 24 دسمبر سے نافذ ہونے والی پابندیاں 9 جنوری کو ختم ہورہی تھیں لیکن اب پابندیوں میں 14 روز کی توسیع لئے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

پابندیوں میں توسیع کی صورت میں یہ 23 جنوری تک نافذ العمل رہیں گی۔وائرس کی نئی لہر کے باعث صوبہ بھر میں رات کا کرفیو، ریسٹورنٹس میں گنجائش کے 50 فیصد افراد، کوویڈ پاس، اندرونی اور بیرونی ملاقاتوں میں دس افراد کی حد، جم اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں میں 70فیصدکی اجازت دی گئی تھی اور ان پابندیوں کی توثیق کاتالان عدالت نے کی تھی۔صوبہ کاتالونیا میں دسمبر کے مہینے میں 58 ہزار چار سو تین مثبت کیسز سامنے آئے۔ جس میں 27 دسمبر سے 2 جنوری تک سب سے زیادہ 22 ہزار 6 سو 97 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close