قیمتی شراب، چاکلیٹ اور گولڈ پلیٹڈ سمارٹ فون، تین اسرائیلی سیاح دبئی ائر پورٹ پر چوری کرتے پکڑے گئے، رہائی کیسے ہوئی؟

دبئی (پی این آئی) عرب ملکوں کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات قائم ہونے بعد متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ملکوں میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد و رفت جاری ہے لیکن اس دوران کچھ ناخوشگوار واقعات بھی میڈیا رپورٹس میں سامنے آنے لگے ہیں۔ گزشتہ روز دبئی ایئر پورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ سے چوری کرتے ہوئے 3 اسرائیلی سیاح پکڑے گئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سیاحوں نے قیمتی شراب، چاکلیٹ اور گولڈ پلیٹڈ اسمارٹ فون چوری کیے تھے۔

دبئی میں قائم اسرائیل کے سفارتی عملے نے فوری طور پر رابطے شروع کر دیئے اور اسرائیل کی سفارتی کوششوں کے بعد تینوں سے جرمانہ لے کر رہا کردیا گیا۔ اسرائیل کے مقامی میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی سیاح کو منشیات اور چوری کے کیس میں ملوث ہونے کے شبے میں 2 ہفتے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا جس کی تصدیق اسرائیلی حکام نے کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close