سعودی عرب، غیر قانونی تارکین وطن کی سختی، 14 ہزار سے زائد گرفتار، کون کون شامل؟

ریاض (پی این آئی)نسعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی سختی آ گئی ہے اور اب تک اس لہر میں 14’ہزار سے زائد گرفتار کر لیے گئے ہیں، اس پر یہ سوال زیر بحث ہے کہ گرفتار ہونے والے غیر ملکی غیر قانونی تارکین وطن میں کون کون شامل ہے؟ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری کی مہم جاری ہے جس کے دوران گزشتہ ہفتے 14 ہزار 227 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے یہ اعداد وشمار 12 تا 29 دسمبر 2021ء کے دورانیے کے ہیں۔ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کیلئے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا کہ 14 ہزار 227 میں سے 7 ہزار 301 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ اب تک سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق گرفتار افراد میں سے 5 ہزار 300 سرحدی قوانین جبکہ 1 ہزار 626 لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ مشترکہ کمیٹی کے مطابق 12 تا 29 دسمبر کے دورانیے میں 120 ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے جو سعودی عرب میں خلاف قانون طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ان 120 افراد میں سے 51 فیصد یمنی، 45 فیصد ایتھوپین اور دیگر ممالک کے 4 فیصد شہری شامل ہیں۔

جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرکے جانے کی کوشش کرنے والے 24 افراد گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ غیر قانونی تارکین سے تعاون کرنے پر 11 افراد کو حراست میں لیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close