عوامی مقامات پر نماز پڑھنا نامناسب ہے، وزیراعلیٰ ہریانہ کا دوغلا پن سامنے آگیا

نئی دہلی(پی این آئی)بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کا مسلمانوں کے حوالے سے دوغلا پن سامنے آگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی مقامات پر نماز پڑھنا نامناسب ہے،نماز کو نماز ہی رہنا چاہیے، طاقت کا اظہار نہیں ہونا چاہیے۔منوہر لال نے مزید کہا کہ کھلے عام نماز پڑھنے کیلئے اجازت لینی چاہیے۔دوسری جانب منوہر لال نے اسکول میں کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔وزیر اعلی منوہرلال نے واقعے سے متعلق کہاکہ ایسے واقعات کی حمایت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، ایسی کسی تقریب میں رکاوٹ ڈالنا درست نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close