سعودی عرب کا بڑا فیصلہ، روس پر پابندی لگا دی گئی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے روس سے درآمد کی جانے والی پولٹری مصنوعات پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ کے مختلف ملکوں میں برڈ فلو پھیل چکا ہے جس کی زد میں روس بھی آیا ہے۔ سعودی عرب میں روس کے صوبے سٹارو پول سے مرغیاں اور انڈے درآمد کیے جاتے ہیں اور اسی صوبے میں برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔

جس کے باعث سعودی عرب نے پولٹری مصنوعات پر پابندی عائد کی ہے۔ اس سے قبل بھی سعودی عرب نے برڈ فلو کے باعث فرانس کے تین علاقوں سے مرغیوں اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close