امیر ملکوں میں بوسٹر ڈوز کی مہم اومیکرون کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

جنیوا (پی این آئی) یورپ اور امریکہ میں کورونا وباء کی نئی قسم اومیکرون کے حوالے سے عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ امیر ممالک میں بوسٹر ڈوز کی مہم اس وباء کو مزید پھیلانے کا سبب بن رہی ہے کیونکہ غریب ممالک پہلے ہی ابتدائی کورونا ویکسین سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈ روس کا یہ بیان امریکا اور یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ڈیلٹا اور اومی کرون ویرینٹ مل کر کورونا کیسز کے خطرناک سونامی کو جنم دے رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈ روس نے کہا کہ ڈیلٹا اور اومی کرون ویرینٹ کے کیسز پہلے سے تھکے ہوئے صحتِ عامہ کے کارکنان کے لیے مزید دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ ٹیڈ روس نے یہ بھی کہا کہ صحتِ عامہ کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 26 دسمبر سے پہلے کے ہفتے میں یورپ میں تمام اقسام کے نئے کووِڈ انفیکشنز کی تعداد میں 57 فیصد اور امریکا میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close