کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح کو پہنچ گئی، ہر سیکنڈ میں دو افراد کورونا وائرس کا شکار

پیرس (پی این آئی) فرانس میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح کو پہنچ گئے۔ ہر گزرنے والے 1 سیکنڈ میں 2 افراد کورونا کا شکار ہو رہے ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی جو کہ وباء کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کے باعث حالات سنگین صورت حال اختیار کر گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فرانس میں یومیہ کیسز سامنے آنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں فرانس کے ہیلتھ منسٹر کے حوالے کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ فرانس کی وزارت صحت بدھ کے روز گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 8 ہزار نئے مریضوں کی رپورٹ پیش کرے گی۔فرانسیسی ہیلتھ منسٹر کا کہنا ہے کہ فرانس میں ہر گزرنے والے 1 سیکنڈ میں 2 افراد کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس قبل منگل کے روز فرانس میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد رپورٹ ہوئی تھی جس میں 1 لاکھ 80 ہزار افراد ایک ہی دن میں کورونا کا شکار ہوئے تھے۔ مزید برآں اتوار کے روز بھی فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی تھی جو کہ ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافے کا مسلسل تیسرا دن تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں