کورونا کا سب سے بڑا وار، ایک دن میں 12لاکھ کیسز ریکارڈ

نیویارک (پی این آئی) کورونا کا اب تک کا سب سے بڑا وار، ایک ہی دن میں دنیا بھر میں 12لاکھ کیسز ریکارڈ ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں بھی یومیہ نئے کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گزشتہ روز تین لاکھ بارہ ہزار کیسز ریکارڈ ہوئے، فرانس کی تاریخ میں بھی نیا ریکارڈ بن گیا، ایک ہی دن میں ایک لاکھ اسی ہزار نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔ برطانیہ، اٹلی اور اسپین میں مجموعی طور پر ایک ہی دن میں تین لاکھ سے زاید کیسز ریکارڈ ہوئے۔انگلینڈ میں کورونا کے مزید

ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد برطانیہ میں جنوری میں کورونا سے متعلق نئی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون کے پھیلاو کی رفتار بیت زیادہ ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کے لیے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں لگائی ہیں، کم شدت کے باوجود اومی کرون نظام صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی قسم ڈیلٹا ویرئنٹ سے ہلکی ہے،

جس میں متاثرہ افراد کے اسپتال میں جانے کے امکانات 30 سے 70 فیصد کم ہیں۔ لیکن یہ خدشہ بدستور موجود ہے کہ انتہائی تیزی سے پھیلنے والی قسم سے کیسز اس قدر بڑھ رہے ہیں کہ اسپتالوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں