برطانیہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی، 24 گھنٹے میں اومیکرون کے ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی شدید لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، 24 گھنٹے میں 1 لاکھ 17 ہزار 93 کیس رپورٹ ہوئے اور 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسمس اور ویک اینڈ میں 3 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو جنوری 2022 میں مزید پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ کورونا وائرس کی نئی قسم کی نئی لہر سے متعلق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویلز میں کورونا سے 12 ہزار 378 افراد متاثر ہوئے۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اسی ماہ میں دو بار پہلے بھی برطانیہ میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیس سامنے آئے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں