متحدہ عرب امارات میں غیر مسلم جوڑے کو پہلا میرج لائسنس جاری کردیاگیا

ابوظہبی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات نے ایک غیر مسلم جوڑے کے لیے اپنا پہلا سول میرج لائسنس جاری کردیا، لائسنس جاری کرنے کی وجہ علاقائی حریفوں پر اپنی برتری برقرار رکھنے کی خواہش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی دارالحکومت ابوظبی میں کینیڈا کے جوڑے نے پہلی بار غیر مسلموں کی ذاتی حیثیت سے متعلق ایک نئے قانون کے تحت شادی کی۔ یہ اقدام دنیا بھر سے مہارتوں اور تجربے کے لیے معروف منزل کے طور پر ابوظبی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں معاون ہے۔مشرق وسطی اسلام، عیسائیت اور یہودیت کی جائے پیدائش ہے جہاں سول میرج غیر معمولی ہے اور یہاں عام طور پر تین توحیدی عقائد میں سے ایک کی مذہبی اتھارٹی کے تحت شادی کی جاتی ہے۔تیونس اور الجزائر میں شہری شادیوں کی اجازت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close