ماسکو(پی این آئی)روس نے یوکرائن کی سرحد سے اپنے 10 ہزار فوجی واپس بلالیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرینی سرحد کے قریب روسی فوج کی ایک ماہ سے جاری مشقیں بھی ختم کردی گئی ہیں۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دوران افواج کو یوکرائن کی سرحد کے ساتھ کریمیا اور روسٹو میں بھی تعینات کیا گیا تھا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرائن کی سرحد پر تعینات 10 ہزار فوجیوں کو واپس بلالیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یوکرائن کی سرحد پر روسی افواج کی تعیناتی سے روس اور مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی تھی اور امریکا نے بھی فوجی کشیدگی کی صورت میں روس پر سخت پابندیوں کا عندیہ دیا تھا۔یوکرائن کا دعویٰ ہے کہ روس نے سرحد پر ایک لاکھ سے زائد فوج تعینات کر رکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں