امریکا جانا مزید آسان ہو گیا، امریکی حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی حکومت کا امریکا جانے کے خواہش مند افراد کیلئے انٹرویو کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ، امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے قونصل خانوں کو 31 دسمبر کے بعد بنا انٹرویو کے جلد سے جلد ویزوں کے اجراء کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے امریکا آنے کے خواہش مند غیر ملکیوں کو ویزوں کے اجراء کے عمل میں آسانی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے غیر ملکیوں کو امریکی ویزے کے اجراء میں ہونے والی تاخیر کے خاتمے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی ویزے کی درخواست دینے والوں کیلئے انٹرویو کی شرط ختم کر دی ہے۔ امریکی ویزے کیلئے درخواست دینے والوں سے امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے میں انٹرویو کیا جاتا ہے، جس کے بعد ہی انہیں ویزہ جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جاتا ہے۔تاہم اب امریکی محکمہ خارجہ نے اس طریقہ کار کر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے اپنے قونصلرز کو ہدایت کی ہے کہ 31 دسمبر کے بعد ویزوں کے اجراء کے عمل میں تیزی لائی جائی، درخواست گزاروں سے انٹرویو نہ لیا جائے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی معیشت پر ورک ویزا والوں کے مثبت اثرات تسلیم کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایسے ویزوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جو بنا انٹرویو کے جاری کیے جائیں گے۔پیشہ ور افراد کیلئے “‏ایچ 1 بی”‎‏ ‏، اسپیشل ایجوکیشن ویزیٹرز کیلئے ‏”ایچ 3 ، انٹرا کمپنی ٹرانسفر ‏”ایل ویزا” ، غیرمعمولی قابلیت ‏”او ویزا”‏ ، کھلاڑیوں، ‏فنکاروں، ثقافتی سرگرمیوں کیلئے ‏”پی ویزا”‏ ، ثقافتی ایکسچینج پروگرام “کیو ویزا”‏ ، زرعی کارکنوں کیلئے “ایچ 2″‎‏ ، طلبہ کیلئے ‏”ایم، ایف ویزا”‏ ، طلبہ ایکسچینج ویزیٹر کیلئے “جے ویزا”، کیلئے اپلائی کرنے والوں سے انٹرویو نہیں لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close