ایک اور بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، جانی نقصان ہو گیا

نئی دہلی (پی این آئی )بھارت کا جنگی طیارہ ٹریننگ کے دوران گر کی تباہ ہو گیا جس میں سوار پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ۔ تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فضائیہ نے بتا یا کہ رات آٹھ بج کر تیس منٹ پر بھارت کے جنوبی سیکٹر پر میگ 21طیارہ ٹریننگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

جس میں موجود پائلٹ ونگ کمانڈر ہرشیت سنہا ہلاک ہو گیا ۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

close