ریاض (پی این آئی)سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو مسجد نبویﷺ میں اپنے والد کو کندھوں پر اٹھا کر مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود باپ بیٹے کی شناخت تو نہیں ہوسکی تاہم بہ ظاہر ان کے حلیے سے عرب شہری لگتے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس ویڈیو پر تحسین سے بھرپور
رد عمل سامنے آیا ۔شہریوں نے اپنے والد کو کندھوں پر اٹھا کرمسجد نبویﷺ کی زیارت کرانے والے نوجوان کو والدین کے ساتھ احسان اور حسن سلوک کی بہترین مثال قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح صرف وفا شعار اولاد ہی اپنے والدین کے ساتھ کرتی ہے جو انتہائی قابل تحسین جذبہ ہے۔سعودی عرب کے شرعی مشیر اور محقق زیاد القرشی نے گردش کرنے والے ویڈیو کلپ کی تعریف کی جس میں ایک بیٹے کو والدین کی عزت کرتے دکھایا گیا ہے۔ وہ اپنے باپ کو کندھوں پر اٹھا کر
مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے لے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ جذبہ ہے جس نے ان کے اعمال کے بدلے ان پر احسانات کا کچھ حصہ واپس کیا۔ نوجوان کا اپنے والد کے ساتھ سلوک اسے جنت میں لے جانے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں