اسلام آباد(پی این آئی)ایک سالہ بچہ اکیلا بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی پہنچ گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق والدین کی جانب سے اپنے ایک سالہ بچے کو بحیرہ روم جانے والی مہاجرین کی کشتی میں سوار کیا گیا تھا تاہم وہ خود کسی وجوہ کی بنا پر کشتی میں سوار نہ ہو سکے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کشتی کے ذریعے 500 سے زائد مہاجرین اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا پہنچے جنہیں پہنچتے ہی پولیس نے تحویل میں لے کر حفاظتی مرکز منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش کی
گئی۔غیر قانونی طور پر اٹلی پہنچنے والی مہاجرین کی کشتی 7 جزیروں سے ہوتے ہوئے پہنچی جبکہ بچے سے متعلق مسافروں نے بتایا کہ بچے کے والدین اسے کشتی میں چھوڑ گئے تھے اور بچے کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی تھی تاہم ہو سکتا ہے کہ بچے کے والدین کو کشتی میں سوار ہونے نہ دیا گیا ہو۔مسافروں نے دوران تفتیش سیکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ بچے اور اس کے والدین سے متعلق کچھ نہیں جانتے تاہم ہو سکتا ہے والدین نے اپن بچے کو بہتر مستقبل کے لیے
بحیرہ روم کی طرف روانہ کیا ہوا۔ریسکیو اہلکاروں ںے بچے کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی صحت کو بہتر قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں