غیر معیاری شراب پینے سے رواں ہفتے 25 افراد ہلاک ہوگئے

استنبول (پی این آئی) ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر معیاری شراب پینے سے رواں ہفتے 25 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ ان میںسے 7 ہلاکتیں صرف استنبول میں ہوئی ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 30 ہزار لیٹرز سے زائد جعلی اور غیرقانونی شراب ضبط کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس میںبتایا گیا ہے کہ اس غیر معیاری شراب میں بعض اوقات ایتھنول کے بجائے زہریلا میتھنول ملایا جاتا ہے، جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close