ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی

کوالا لمپور (پی این آئی) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاتیر محمد کو شام سات بجے دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں جنتونگ نگارا انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹر مہاتیر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق ہسپتال میں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور انہیں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 96 سالہ مہاتیر محمد سنہ 1981 سے 2003 تک مسلسل 22 سال ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے جس کے بعد انہوں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بعد ازاں سنہ 2018 میں وہ ایک بار پھر سیاست میں متحرک ہوئے اور دوبارہ ملائیشیا کے وزیر اعظم بن گئے۔ انہوں نے 10 مئی 2018 کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تاہم 24 فروری 2020 کو سیاسی اختلافات کے باعث انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں