وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، موسم کی خراب صورتحال، مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، سوار تمام افراد ہلاک

سینٹو ڈومنگو (پی این آئی)وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، موسم کی خراب صورتحال، مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، سوار تمام افراد ہلاک۔۔۔ ڈومینیکن ریپبلک میں نجی طیارہ گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں واقع لاس امریکہ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

جس کے نتیجے میں سات مسافروں اور عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔  حادثے کا شکار طیارہ ڈومینیکن ریپبلک لا ازابیلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلوریڈا جا رہا تھا، ابھی تک ہنگامی لینڈنگ اورحادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ، حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close