اومیکرون کی ایسی کی تیسی، کرسمس کے موقع پر ملکہ برطانیہ شاہی خاندان کو پارٹی دینے کے مؤقف پر قائم

لندن (پی این آئی) اومیکرون کی ایسی کی تیسی، اپنے شوہر پرنس فلپ کے انتقال کے بعد پہلی بار آنے والی کرسمس کو ملکہ الزبتھ شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ منانا چاہتی ہیں۔ مختلف مشیروں کی طرف سے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خدشات کے اظہار کے باوجود اور برطانیہ میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کےکیسز میں اضافی کے باوجود بھی ملکہ الزبتھ کرسمس پر اپنے پورے خاندان کو دوبارہ اکٹھا کرنے کی خواہش پر قائم ہیں۔

مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کرسمس پرملکہ اپنے پورے خاندان کے لیے ایک دعوت کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور اس کے بعد وہ سینڈرنگھم، نورفولک چلی جائیں گی۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ کی اپنے شوہر، شہزادہ فلپ کے بغیر یہ پہلی کرسمس ہوگی، اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ اس موقع پر ان کا پوراخاندان ان کے ساتھ ہو۔بکنگھم پیلس کے ذرائع کے مطابق، فی الحال یہ ملکہ کرسمس کے حوالے سے اپنے اس ارادے پر قائم ہیں، لیکن ظاہر ہے کہ آخری لمحے تک اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

ملکہ الزبتھ کی اس سال کی کرسمس پارٹی کو بکنگھم پیلس سے ونڈسر کیسل منتقل کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ اس وقت ملکہ وہیں مقیم ہیں۔ برطانیہ کے شاہی محل کے اندرونی ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملکہ نہیں چاہتی کہ اس طرح کی ایک اہم خاندانی تقریب کی راہ میں کوئی رکاوٹ آئے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close