اومیکرون کا تیزی سے پھیلا ئو ، ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا ، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

جینوا(این این آئی) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ اومیکرون ویرینٹ غیرمعمولی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سربراہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا کہ کوئی اور قسم اتنی تیزی کیساتھ پھیل رہی ہو ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے جینیوا میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 77 ممالک میں

اومیکرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اوراس بات کا امکان ہے ہے جن ممالک میں اومیکرون کی موجودگی کااعلان نہیں کیا گیا وہاں بھی یہ موجود ہو۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون جس رفتارسے پھیل رہا ہے وہ اس سے پہلے کسی ویرینٹ میں نہیں دیکھی گئی۔ اگراومیکرون مہلک نہ بھی ہوتب بھی بڑی تعداد میں اومیکرون کیسز صحت کے سسٹمز پربوجھ ثابت ہوں سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close